متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی بحری جہازپرمیزائل حملہ ہوگیا:خطے میں سخت کشیدگی:اسرائیلی فضائیہ تیار

0
77

دبئی :متحدہ عرب امارات کی ساحلی پٹی پراسرائیلی بحری جہاز پرمیزائل حملہ ہوگیا،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے ساحل پر اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت سے الفجیرہ آنے والے اسرائیلی کمپنی کے ایک تجارتی بحری جہاز کو متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ صرف ایک ماہ میں تیسرے اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بحری جہازپرحملے کے بعد خطے میں جنگ چھڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اوراسرائیلی فضائیہ اس وقت الرٹ بیٹھی ہے

اسرائیلی بحری جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ایران نے نطنز میں واقع اپنی جوہری تنصیب میں حادثے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی تاہم ایران نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن جہاز کی کمپنی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بحیرہ روم میں ایرانی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

ادھر ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ الرٹ ہے اوروہ کسی بھی وقت سخت ردعمل دینے کے لیے تیارہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسرائیل کویہ بھی خوف کھا رہا ہےکہ اب اس کے بحری جہازمحفوظ نہیں رہے

Leave a reply