‘پابندی کے بعد ٹی ایل پی سے وابستہ لوگوں کا مستقبل کیا ہے؟اہم خبرآگئی

اسلام آباد:’پابندی کے بعد ٹی ایل پی سے وابستہ لوگوں کا مستقبل کیا ہے؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگنے کے بعد اس کے امیدوار کو اپنی جماعت سے وابستگی ختم کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اثر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر بھی پڑے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا اور پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے، ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔

Comments are closed.