ہم نے بڑی مشکل سے 127کنال اراضی حاصل کی:واپس نہ لی جائے:شریف فیملی عدالت پہنچ گئی

0
78

لاہور:ہم نے بڑی مشکل سے 127کنال اراضی حاصل کی:واپس نہ لی جائے:شریف فیملی عدالت پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق شریف خاندان نے پنجاب حکومت کی جانب سے منسوخ کی گئی 127کنال اراضی پر مقامی عدالت سے سٹے مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست یوسف عباس کے نام سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے رائیونڈ کے گھر کی زمین کا ریکارڈ تبدیل کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ درخواست یوسف عباس کے نام پر دائرکرنے کا مشورہ بھی خاندان کے بڑوں نے مل کرکیا ہے ، ادھر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو اس عمل سے روکے اور کوئی عبوری حکم صاد رکرے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو رائیونڈ کی زمین کے انتقال کی منسوخی سے تعلق کارروائی سے روک دیا۔لاہور کی سول عدالت کے جج فہیم الحسن نے شریف خاندان کی رائیونڈ کی زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

اس درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ خاندان کے بڑوں نے بڑی مشکل سے یہ زمین حاصل کی تھی جسے اب پنجاب حکومت واپس لے رہی ہے ، عدالت اس زمین کوہم سے واپس لیے جانے کے عمل کوروکے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا تھاجو کہ موضع مانک رائیونڈ میں ا ن کے گھر کا مرکزی حصہ ہے، پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس پنجاب حکومت کے نام بھی کردیا تھا۔

Leave a reply