تشدد کا رستہ شریعت نہیں ہے
ازقلم:محمد یوسف واصفی
محبت کا دعوٰی محبت نہیں ہے
تشدد کا رستہ شریعت نہیں ہے
محبت نبی ؐ کی خدا کی عطا ہے
فقط نعرے بازی کی وقعت نہیں ہے
مسلماں کا قاتل مسلماں ہوا ہے
یہ ختم نبوت ؐ کی خدمت نہیں ہے
کسی امت کا قتل توبہ توبہ
یہ عشق نبی میں اجازت نہیں ہے
جلاؤ، گھیراؤ یہ دھرنے ،رکاوٹ
سیاست گری ہے عقیدت نہیں ہے








