اسلام آباد :امید ہےامریکہ سمجھ گیا ہےاوروعدے کےمطابق افغانستان سےفوجیں بلالےگا:خیرمقدم کرتےہیں:اطلاعات کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق صدر بائیڈن کے بیان پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہےافغانستان سےافواج کاانخلاامن عمل پیشرفت سے ہم آہنگ ہو۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر ترجمان نے صدر بائیڈن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان سے یکم مئی سے افواج کی واپسی شروع ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے مطابق 11 ستمبر 2021 تک افواج کا انخلا مکمل ہوجائے گا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کی مستقل حمایت کرتا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں امن عمل کے ذریعے ہی مذاکرات کا سیاسی حل اہم ہے اور امریکا افغان طالبان معاہدے نے افغانستان میں مستقل جنگ بندی کی بنیاد رکھی۔
ترجمان نے کہا کہ ضروری ہے افغانستان سے افواج کا انخلا امن عمل پیشرفت سے ہم آہنگ ہو، اسی لیے افغان اسٹیک ہولڈرز سے ہم آہنگی سے فوجی انخلا کی حمایت کرتے ہیں۔
افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے اسی لیے پرامن، مستحکم، خود مختار اور خوشحال افغانستان کے لیے پر عزم ہیں۔