پی آئی کے پائلٹ اور عملے کو پرواز کے دوران روزے رکھنے سے منع کر دیا گیا۔ پی آئی اے روزہ نہ رکھنے پر ہی پائلٹس کو پرواز کی اجازت دے گی ۔
پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پرواز سے پہلے پائلٹس کو پانی یا جوس پلایا جائے گا جسکے بعد ہی انہیں پرواز کی اجازت دی جائے گی ۔
پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے اپنے بیان میں کہا کہ جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کافی سوچ سمجھ کر عملے اور مسافروں دونوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ سلسلہ پورے رمضان المبارک اسی طرح ہی جاری رہے گا

پی آئی اے نے پائلٹس کو روزے رکھنے سے روک دیا
Shares: