ن لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری بارے اپیل سماعت کیلئے مقرر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کر لی ۔
سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 23 اپریل کو نیب اپیل کی سماعت کرے گا ، پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی طلبی کا نوٹس اور وارنٹ کالعدم قراردے دیئے تھے ، نیب نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،پی ٹی آئی کی جانب سے سال 2018 میں نیب کو درخواست دی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ امیر مقام گزشتہ 15 برس سے بڑی کرپشن میں ملوث رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے