امریکا میں پھر گولیاں چل گئیں، کتنے افراد چل بسے؟
امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ کرنیوالے نے خود کو بھی گولی مار لی ہے
امریکی ریاست انڈیانا پولیس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ ایسی جگہ پر پیش آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی ۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ایسے شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں بندوق تھی اور وہ ملسل فائرنگ کئے جا رہا تھا،عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اسے روکنے والا کوئی نہیں تھا جب اسکے پاس گولیاں ختم ہو گئیں تو اس نے خود کو آخری گولی سے اڑا لیا.
پولیس نے حملہ آور سمیت تمام ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا ہے