خبردار، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا طے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ کافی تیز ہو گیا ہے، ایک ایک دن میں لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں کرونا کے 2 لاکھ 17 ہزار مریض سامنے آئے ہیں

ایک روز قبل بھارت میں ایک لاکھ ننانوے ہزار مریض سامنے آئے تھے، بھارت میں کرونا سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،بھارت میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہو گئی ہے

بھارتی ریاست اترپردیش میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر بغیر ماسک کے آنے والے ہر شہری کو نقد ایک ایک ہزار روہے کا جرمانہ کیا جائے گا

دوسری جانب بھارت کے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ2021 میں 2020 کے مقابلہ میں کرونا کیسز کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے ، ابھی کرونا مریضوں کی رفتار تیز ہے لیکن اب ڈاکٹروں کے پاس کافی تجربہ آ چکا ہے وہ مریضوں کو ڈیل کر سکتے ہیں

قبل ازیں سی بی آئی کے ڈائریکٹر اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی سمیت متعدد عہدوں پر فائزرہنے والے 1974 بیچ کے سبکدوش آئی پی ایس افسر رنجیت سنگھ کرونا کی وجہ سے چل بسے ہیں، بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں مودی پر تنقید کر رہی ہیں، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھارتی عوام سے اپیل کی ہے وہ کرونا ایس او پیر کے تمام اصولوں کی پاسداری کریں اور احتیاط سے کام لیں۔ ماسک لگائیں اور احتیاط اور حساسیت کے ساتھ ہمیں مل کر اس جنگ کو جیتنا ہے۔

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی کووڈ حکمت عملی – پہلا مرحلہ لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دوسرا مرحلہ گھنٹی بجاؤ۔ تیسرا مرحلہ پربھو کے گن گاؤ!

گزشتہ سال جب کورونا بھارت میں آیا تھو بھارتی وزیراعطم مودی نے جنتا کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے تالی اور تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔ لاک ڈاؤن کے اچانک اعلان سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے اب جبکہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ کو بھی تجاوز کر چکی ہے تو وزیر اعظم مودی کی طرف سے نہ کوئی اعلان ہو رہا ہے اور نہ ہی کسی طرح کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اسلئے مودی پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے

Shares: