اسلامی نظریاتی کونسل نئےچہرے آگئے،چیئرمین اورباقی ممبران کون ہوں گےتفصیلات آگئیں

0
32

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نئےچہرے آگئے،چیئرمین اورباقی ممبران کون ہوں گےتفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز کو بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے جبکہ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی اور پیر ابو الحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بطور ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے باقی ممبران میں محمد حسن حسیب الرحمان اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا حمیدالحق حقانی ،علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیااللہ شاہ بخاری ، پیرزادہ جنید امین،حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں‌

Leave a reply