محکمہ صحت سندھ نے کراچی امراض قلب اسپتال(کے آئی ایچ ڈی)کو کارڈیو کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات تیز کرتے ہوئے محکمہ قانون اور بلدیات سے بھی مدد طلب کرلی ہے ۔ حکام محکمہ صحت کے مطابق کراچی امراض قلب اسپتال کو این آئی سی وی ڈی کا سیٹلائٹ سینٹر بنایا جائے گا . اس سلسلے میں محکمہ صحت نے تمام قانونی پہلووں پر عمل کرکے سمری وزیراعلی سندھ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
این آئی سی وی ڈی کاحصہ بننے کے بعد اسپتال کو دیگر سیٹلائٹ سینٹرزکی طرح چلایا جائیگا ۔ حکام محکمہ صحت کے مطابق 170 بستروں کے اسپتال کو چلانے کیلئے الگ بجٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔

Shares: