14 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

0
46

راولپنڈی : 14 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں توڑپھوڑ اورشرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف سکتی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے گرفتار 14 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

مذہبی جماعت کے 14 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ اور بھی بہت سے لوگوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے اوران کو بہت جلد اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے گا

Leave a reply