ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کے ایم سی ملازمین کی اپنے شعبوں میں ترقی ان کا حق ہے لیکن اس کے لئے شفاف اور قانونی طریقہ کار اپنانا ہے، محکمہ ایچ آر ایم جلد از جلد تمام ملازمین کی سینیارٹی لسٹ اور ریکروٹمنٹ رولز تیار کرے تاکہ ملازمین کی تقرری اور ترقی کے معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق لایا جاسکے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کمیٹی کے ممبران میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم اصغر درانی، سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کلچر اینڈ ریکریشن منصور قاضی، ڈی پی سی کمیٹی کے سیکریٹری ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد علی اور ڈائریکٹر ظفر راجپوت بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی میں سروس اسٹرکچر موجود نہیں اور نہ ہی افسران و ملازمین کی مکمل سینیارٹی لسٹ تیار کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایک طویل عرصے سے صلاحیت و قابلیت کی بنیاد پر افسران و ملازمین کی ترقیوں کا عمل رکا ہوا ہے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کی کانفیڈنشل رپورٹ (اے سی آر )ہر سال تیار ہونی چاہئے ،ملازمت میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا حق ہر ملازم کو حاصل ہے، ترقی کے لئے تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ عمل جاری رہنا چاہئے، ملازمین کو ان کا حق بروقت ملے گا تو ان کی کارکردگی بہتر ہوگی جس کا فائدہ ادارے کو پہنچتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ محکمہ ایچ آر ایم کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں اور جو ہدایات دی گئیں ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ہمارا اولین مقصد ادارے اور شہر کی بہتری ہونا چاہئے جس عہدے یا آسامی کے لئے جو افسر موزوں ہے اسے کام کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے، کے ایم سی کے انتظامی معاملات کو درست خطوط پر استوار کرنے کا وقت آگیا ہے، تمام قواعد و ضوابط موجود ہیں جن کے مطابق ملازمین کی ترقی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے، اگر اس حوالے سے کسی پیچیدگی کا سامنا ہے تو اسے قواعد کی روشنی میں جلد از جلد دور کیا جائے ، اس موقع پر ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے ممبران نے اپنی تجاویز پیش کیں اور مختلف محکموں کی طرف سے افسران وملازمین کی تقرری و ترقی کے حوالے سے پیش کئے گئے کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہاکہ کمیٹی کے ممبران پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے لہٰذا جلد از جلد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ملازمین کی ان کے گریڈ اور تنخواہی اسکیل کے مطابق اپ ڈیٹ سینیارٹی لسٹ تیار کرائیں اور اس کے لئے تمام محکموں کے ساتھ رابطہ کرکے درست اور تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کیا جائے ، ریکروٹمنٹ رولز تیار ہوں گے تو معلوم ہوسکے گا کہ کسی بھی آ سامی پر تقرری کے لئے مطلوبہ صلاحیت اور اہلیت کیا ہے اور اس کے مطابق یہ عمل مکمل کیا جائے گا جس سے مختلف عہدوں پر تقرری اور ترقی کا عمل غیر متنازعہ اور شفاف بنے گا اور کسی کو شکایت نہیں ہوگی ، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی پی سی کے اجلاس باقاعدگی سے ہونے چاہئیں جن میں طریقہ کار کے مطابق تمام امور انجام دیئے جائیں۔
مزید دیکھیں
مقبول
پنجاب اسمبلی میں آج اہم قانون سازی، لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش ہوگا
لاہور (باغی ٹی وی) پنجاب اسمبلی کے آج ہونے...
معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے
معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال...
اقوام متحدہ کا غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ...
ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے...
آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار
اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی...
کے ایم سی ملازمین کی اپنے شعبوں میں ترقی ان کا حق ہے : لیئق احمد
