الحمدللہ : پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریزجیتنے والی قومی ٹیم کے نمازپڑھنے کی تصویروائرل:قوم کے سرفخرسےبلند

0
47

سنچورین : الحمدللہ : پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریزجیتنے والی قومی ٹیم کے نمازپڑھنے کی تصویروائرل:قوم کے سرفخرسےبلند ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف اسی کے میدانوں میں ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کے نماز پڑھنے کی تصویروائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیم منیجر منضور رانا،فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ،حارث رئوف، دانش عزیز، فخر زمان ، مساجر ملنگ علی اور حیدر علی سمیت سکواڈ کے دیگر ممبران کو مغرب کی نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے،

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے اس عمل کی بے انتہا تعریف کی ۔پاکستان سمیت دنیا بھرسے پاکستانیوں کے اس طرزعمل اوراسلامی فریضے کی ادائیگی کے بعد پوری قوم خدا کا شکرادا کررہی ہے اوراسے اللہ کا انعام قراردے رہی ہے

سوشل میڈیا پریہ بھی تبصرے ہورہےہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستانی کھلاڑیوں کوڈرنے کی ضرورت نہیں ، اپنے مذہب پربھرپورقائم بھی رہیں اورمذہبی اقدار، شعائر اورعبادت پرکھل کرعمل کریں کوئی دنیا کی طاقت ان کو روک نہیں سکےگی

یاد رہے کہ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز بھی 1-3 سے جیت لی ہے

Leave a reply