بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ہر قیمت پر پانی کی فراہمی کو ممکن بناؤں گا : ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

0
37

میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں کراچی کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اپنے حصے کی 12 ارب 50 کروڑ کی رقم سندھ حکومت کو ادا کی لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹان سمیت پورے کراچی کے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بنایا جانے والا K-4 کا منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور NA-249 کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ، بجلی نگر، یونین کونسل نمبر 23 میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹان کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں رہنے والے اوسطا 5 ہزار روپے مہینہ صرف پانی کی خریداری پر خرچ کرتے ہیں جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں کامیابی کے حصول کے بعد انشااللہ تعالی آپ کے علاقے میں ہر قیمت پر پانی کی فراہمی کو ممکن بناں گا۔
انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کراچی کے وسائل لوٹنے والوں کا یومِ احتساب کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر تمام سہولیات کے لیے آپ نے شیر کے نشان پر مہر لگا کر اسے کامیاب کروانا ہوگا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں تو اس روز بزرگوں اور خواتین کو بھی اپنے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر لے کر جانا ہوگا۔

Leave a reply