شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات تشویشناک ہیں : رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

0
62

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات تشویشناک ہیں بڑی گاڑیوں میں سوار ڈرائیورز کی غفلت چھوٹی گاڑیوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہورہی ہے، کراچی میں سندھ حکومت نے 13 سالوں میں عوام کیلئے کوئی سفری سہولت فراہم نہیں کی جس کے باعث عوام پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، حادثات کے نتیجے میں سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد تو دور کی بات ہے انہیں ہسپتال کی سہولیات تک فراہم نہیں کرسکتی، ٹریفک حادثات کے متاثرین سڑک پر تڑپتے رہیں ان متاثرین کیلئے کوئی سرکاری ایمبولنس تک فراہم نہیں کی جاتی، کراچی شہر فلاحی اداروں کی نسبت و کاوشوں سے چل رہا ہے پی ٹی آئی رکن ِ اسمبلی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ٹریفک حادثات کو رکنے کیلئے سندھ حکومت سخت اقدامات کرے، بڑے ٹرالر میں سوار ڈرائیورز سے ان کے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیے جائیں ڈرائیورز کی خصوصی ٹریننگ کا عمل سرکاری سطح پر شروع کیا جائے ، شہرمیں حادثات کا بڑھتے ہوئے رجحان کے پیچھے سندھ حکومت کا عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کروانے کی وجہ سے ہے شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے خصوصی آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں عوام کی جانیں قیمتی ہیں، حکومتی غفلت کے باعث قیمتی جانوں کا ضائع قبول نہیں کیا جائیگا۔

Leave a reply