ے یو آئی ضلع غربی کے تحت 300 سے زائد مقامات پر نماز تراویح کا اہتمام

0
46

ے یو آئی ضلع غربی کے تحت ضلع بھر میں 300 سے زائد مقامات پرنمازتراویح کا اہتمام کیا جارہاہے،جے یوآئی ضلع غربی کراچی کے جنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی مدرسہ حمادیہ مظہرالعلوم اتحاد ٹاؤن میں27 روزہ نماز تراویح اور سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب الرحمن خاطرفقیرکالونی میں 10 روزہ نماز تراویح میں قرآن کریم سنا رہے ہیں، ضلعی مجلس عاملہ ،شوری،مجلس عمومی اور پی ایس و یوسیز کے حفاظ وعلماکرام ارکان بھی اپنے مساجد ومدارس اورنجی مقامات پرتراویح میں قرآن کریم سنانے کا اہتمام کررہے ہیں،مولانافخرالدین رازی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کو قرآن کریم سے گہری مناسبت ہے،قرآن پر ایمان اسی وقت مفید اور معنی خیز ہوسکتا ہے، جب ہم قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں، قرآن کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے اور اس کی ہدایت کے ذریعے اپنے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کریں،قرآن نے اس امت کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی بھی صورت گری کی ہے،قرآن پر ایمان اسی وقت مفید اور معنی خیز ہوسکتا ہے، جب ہم قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں۔
قرآن کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے اور اس کی ہدایت کے ذریعے اپنے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کریں,قرآن نے اس امت کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی بھی صورت گری کی ہے، اکابر کا قرآن کریم سے عشق ہم سے تقاضا کررہا ہے کہ ہم بھی قرآن کریم سے اپنے لگا میں اضافہ کریں اور قرآن کریم کی تلاوت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں، اللہ تعالی عمل کی توفیق عنایت فرمائے۔

Leave a reply