پی آئی اے کا رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اعلان

0
40

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اہم اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اعلان کرتے ہوئے مدینہ سے پاکستان کے لیے کھجور درآمد کرنے کا خصوصی پیکج متعارف کروادیا ، جس کے تحت قومی ایئر لائن کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر مسافروں کے لیے کھجور لانے پر خصوصی رعایت ہو گی۔
دوسری جانب پی آئی اے کا خسارہ 11 سال بعد اربوں روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا، مجموعی خسارے میں 33.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی . موجودہ حکومت کے اہم اقدامات، اب اپنے اثرات دکھانا شروع کر رہے ہیں اور پی آئی اے کو 11 برس بعد خسارے پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہو گئی ہے ، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مجموعی خسارے میں بھی33.7 فیصد کی کمی آئی ہے ، پی آئی اے کے خسارے پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ، جس کے نتیجے میں کئی برسوں میں قومی ائیر لائن دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے۔

Leave a reply