حافظ اباد ، ڈپٹی کمشنر نوید شھزاد مرزا نے ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کے ہمرا پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں میں لگائے گئے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا سہولیات چیک کی گئیں اور اشیاء کی کوالٹی کو بھی چیک کیا، تفصیلات کےمطابق رمضان المبارک کا مہینے میں حکومتِ پنجاب کےاحکامات کی روشنی میں پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا رمضان لگایا گیا ہے اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا اور ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ اس رمضان المبارک کے مہینہ میں ہم آٹے اور چینی پر پورا خیال رکھیں گے اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا
منافع خوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا اور چینی مافیہ کی شہری نشاندہی کریں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس ھرل اور تحصیل میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی موقع پر موجود تھا ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شھزاد مرزا نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سستا رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔