بھیرہ شہری مسائل کے حل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں سستا رمضان بازار میں چینی 65 روپیہ اور یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپیہ فی کلو فروخت کی جارہی ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے بھیرہ پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف،صدر رانا محمد بلال اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور فواد بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا کہ قانون کی بالادستی،زخیرہ اندوزی کا خاتمہ،قبضہ مافیہ سے سرکاری اراضی اور شہری مفاد میں کام کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے شہر کے تاریخی ورثہ کی حفاظت اور دریائے جہلم کے کنارے تفریحی مقام بنایا جائے گا کروڑوں روپیہ کی لاگت سے جنرل بس سٹینڈ نئے سرے سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے لاری اڈا کے قریب دسترخوان بازار لگایا جارہا ہے جہاں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کھانا پیک کر کے تقسیم کیا جائے گا بھلوال چوک کو خوبصورت بنا کر وہاں روشنی کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ حادثات ک کنٹرول اور باہر سے آنے والوں کو دور سے ہی شہر کا پتہ چل سکے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے سستا رمضان بازار میں سستا رمضان بازار میں ایک کلو کی بجائے چینی فی کس 2 کلو،شہر میں پانی کے چھڑکاؤ کے لئے واٹر باونڈر کی خریداری کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کو خانہ بدوشوں سے خالی کروانے کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں پریس کلب آمد پر چوہدری طارق امیر اور ارکان بھیرہ پریس کلب نے اسسٹنٹ کمشنر کو خوش آمدید کہا

Shares: