رمضان میں اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ سے دور لیکن وزرا کے دعوے کیا کہتے ہیں
باغی ٹی وی : رمضان کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قیمتیں جو پہلے ہی بلند تھیں اور اب اور آسمان سے باتیں کر رہی ہیں . جبکہ معاون خصوصی برئے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کواشیائےضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پربلاتعطل فراہمی کیلئےکوشاں ہیں،،وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیادپرقیمتوں اور دستیابی کاجائزہ لےرہےہیں،ف،وزیراعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ کوپرائس کنٹرول میکانزم مزیدموَثربنانےکی ہدایت،
ان کا کہنا تھا کہ ناجائزمنافع خوروں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں،مہنگائی پرقابوپاکراشیائےخورونوش کی سستےداموں فراہمی کویقینی بنایاجائےگا،
ماہ رمضان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لگام نہ ڈالی جا سکی، سبزیاں اور پھل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔ شہری کہتے ہیں حکومت سٹورز میں سبسڈی تو دے رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی وعدہ دھر کے دھرے رہ گئے ہیں ، اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔
پشاورمیں مہنگائی اپنےعروج پر پہنچ گئی، سبزی منڈی میں مٹر 250 روپے، کچالو 100، لیموں 200 اور لہسن 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ٹماٹر بھی 60 سے لیکر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں، کہتے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اٹھائے۔








