اداکارہ عالیہ بھٹ اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم متنازع فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کی سینما میں ریلیز مشکل میں پڑ گئی جس کی وجہ سے ہدایتکار فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہےکہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کو 30 جولائی کو سنیما میں کورونا وبا کی وجہ سے ریلیز کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جس کے باعث ہدایت کار اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سنجے لیلا کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، سوائے اس کے کہ وہ فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کردیں۔

خیال رہے کہ بھار ت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،جس میں بالی ووڈ نگری کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’کے ہدایت کار سنجےلیلا اور مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کو ملتوی بھی کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم کے ہدایت کار اور عالیہ بھٹ مرکزی اداکارہ ہیں اور یہ فلم مصنف حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئین آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی ہے جو کہ گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی زندگی پر مشتمل ہے فلم کی ریلیز کی تاریخ رواں سال 30 جولائیہے فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ اجے دیوگن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ بابو راؤجی شاہ نامی شخص نے گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا بابوراؤ جی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کتاب میں گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر موجود ابواب میں ان کی منہ بولی والدہ کو بدنام کیا گیا ہے، ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا ہے اور ان کی والدہ کی رازداری اور عزت نفس کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے-

کاٹھیاواڑی کے لے پالک بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلم حقائق پر مبنی نہیں ہے اور اس میں ان کے خاندان کو بدنام کیا گیا ہے۔

جس پر ممبئی کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے اداکارہ عالیہ بھٹ، فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور دو مصنفین کو فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ سے منسلک ایک مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں سمن جاری کیا تھا جس میں انہیں 21 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ۔

جبکہ اس سے قبل بابو راؤجی شاہ نے اس سے قبل ممبئی کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں اس نے کتاب کے مصنفین کے خلاف کتاب شائع کرنے سے روکنے کا حکم مانگاتھا اور عدالت سے استدعا کی تھی کی فلم کے ٹریلرز اور پروموز کو نشر نہ کیا جائے۔ تاہم اسے عدالت سے خارج کردیا گیا تھا۔ اس مقدمے کی برطرفی کے بعد اہل خانہ کو بدنام کرنے پر شاہ نے مصنفین اور فلمساز کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کی تھی۔

عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج

عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

سنجے لیلا بھنسالی اوراداکارہ عالیہ بھٹ ہتک عزت کا مقدمہ دائر عدالت کا 21 مئی کو پیش ہونے کا حکم

Shares: