پولیس کیوں آپریشن پرمجبورہوئی؟5 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے ٹی ایل پی والے کس طرح تشدد کرتے رہے؟

0
43

لاہور:پولیس کیوں آپریشن پرمجبورہوئی؟5 پولیس اہلکاراغوا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے یتیم خانہ چوک کے اطراف میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی کارکنوں سے علاقے کو خالی کرانے کے آپریشن میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کالعدم جماعت کے ترجمان شفیق آمینی نے الزام لگایا کہ ‘آج صبح آٹھ بجے لاہور مرکز پر فورسز نے اچانک ہم پر حملہ کیا جس میں ہمارے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے اور حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے نفاذ تک شہدا کی تدفین نہیں کریں گے۔

دریں اثنا پولیس عہدیداروں نے تصدیق کی کہ لاہور کے یتیم خانہ چوک پر آپریشن جاری ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ لوگوں زخمیوں کو اٹھا کر لے جارہے ہیں

 

ٹی ایل پی نے پنجاب پولیس کے ایک اعلی عہدیدار کی ویڈیو بھی شیئر کی جسے مبینہ طور پر کارکنوں نے پکڑ لیا تھا۔زخمی پولیس اہلکار نے بتایا کہ علاقے کو کارکنوں سے صاف کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا جارہا تھا جب انہیں ‘مشتعل’ ہجوم نے ‘پکڑ لیا’۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ایک ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کوپکڑکراس پر ‘بے دردی سے تشدد کیا’ اور اس کے ساتھ 4 دیگر عہدیداروں کو یرغمال بنا لیا۔

دونوں طرف دعووں کی حقیقت معلوم کرنے کے بعد اصل صورت حال جوسامنے آئی ہے اس کے مطابق مشتعل ہجوم نے پولیس اہلکاروں کواغوا کیا اورپھرسائیڈ پرلے جاکران پربہت زیادہ تشدد کیا جس کے بعد پھرپولیس کوحرکت میں آنا پڑا

Leave a reply