سئیول : انٹر نیٹ پرآن لائن کمائی کے قصے کہانیاں تو روز ہی سنتے ہوں گے،لیکن اس سے پہلے 6 سالہ بچی کی طرف سے اربوں روپے کمانے کا واقعہ اس سے پہلے نہیں‌سنا ہوگا ،یوٹیوب پر کروڑوں مداح رکھنے والی چھ سالہ جنوبی کوریائی یوٹیوب اسٹار نے اربوں روپے مالیت کا گھر لے لیے۔

کورین ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ سالہ بورم کے یوٹیوب پر دو چینلز ہیں جن کے مجموعی طور پر تین کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔ بچی نے ملک کے دارالحکومت سیول میں حال ہی میں پانچ منزلہ گھر خریدا ہے۔اس سے قبل بچی نے شہر کے پوش علاقے گنگنم میں پانچ منزلہ جائیداد خریدی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بورم کی ایک مشہور ویڈیو میں وہ پلاسٹک کے کھلونے کے ذریعے نوڈلز کھارہی ہیں۔ اس ویڈیو کو 30 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بورم کی کچھ ویڈیوز تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں والد کے پرس سے پیسہ چراتے دکھایا گیا جبکہ ایک اور میں وہ گاڑی چلانے کی نقل کررہی ہیں۔

Shares: