لاہور: حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مجسٹریٹ تعینات کردیئے ، یہ مجسٹریٹ گراں فروشوں کے خلاف موقع پر سخت ایکشن لیں‌گے اور شہریوں کو لوٹنے والے گراں فروشوں کو سخت جرمانوں کے ساتھ جیل کی سلاخون کے پیچھے بھی بھیجنے کا کام کریں‌گے.

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق لاہورمیں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 62 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے 62 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئے علاقے اور ذمہ داریاں سونپ کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے تحت 9 افسران ڈسٹرک لیول، 17 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل سٹی میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کریں گے، تحصیل کینٹ میں 7 مجسٹریٹ، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 14، تحصیل رائیونڈ میں 6 جبکہ تحصیل شالیمار میں 9 افسران بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کریں گے۔

Shares: