”کورونا وائرس سےنجات”کےلیےبھارتی پولیس افسران مسلمانوں سےدعاؤں کی اپیل کرنےلگے

ممبئی:”کورونا وائرس سےنجات”کےلیےبھارتی پولیس افسران مسلمانوں سےدعاؤں کی اپیل کرنےلگے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سےمریض تڑپ تڑپ کرمررہے ہیں

صرف یہ ہی نہیں بلکہ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فُٹ پاتھ پر تڑپتے نظرآرہے ہیں۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار مسلم کمیونٹی سے کورونا وائرس سے نجات کے لیے رمضان المبارک میں خصوصی دعا کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔

ویڈیو میں موجود پولیس اہلکار نے مسلم کمیونٹی کے لیے رمضان المبارک کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ آپ سب کی مراد پوری کرے۔

 

ہم درخواست کرتے ہیں کہ جو لوگ نماز ادا کرتے ہیں ، برائے مہربانی اللہ تعالیٰ سے گزارش کیجئیے کہ یہ کورونا جو ہمارے لوگوں کو لے کر جا رہا ہے ، تکلیفوں میں ڈال رہا ، اُس کو ختم کر دے۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں نے سُنا ہے کہ تراویح کی نماز میں مانگی جانے والی دعا جلدی سنی جاتی ہے لہٰذا آپ تہہ دل سے نماز میں یہی مانگیں کہ کورونا ہمارے شہر اور ملک سے چلا جائے

Comments are closed.