لیاقت آباد میں سڑک کے درمیان کچرے کا ڈھیر انتظامیہ کی لاپرواہی ہے،ریاض حیدر

ضلع وسطی لیاقت آباد میں سڑک کے درمیان کچرے کا ڈھیر انتظامیہ کی لاپرواہی بیان کررہا ہے، رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کہتے ہیں لیاقت آباد شہر قائد کا ایک رہائشی اور تجارتی علاقہ ہے، کچرے کے لگے انبار اس علاقے میں رہائشی و تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کررہے ہیں، سندھ حکومت کرونا وباء کے معاملے پر انتہائی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،کرونا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں پر قابو پانے کا ایک جز صفائی بھی ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقوں کی ناقص صورتحال کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، حکومت کی ناک کے نیچے انتظامیہ غفلت برتنے پر گامزن ہے عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں.

Comments are closed.