پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یاد کرنے لگیں۔
باغی ٹی وی : اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس دُنیا کو عبدالستار ایدھی صاحب جیسے نیک لوگوں کی شدید ضرورت ہے۔‘
Our world needs more people like AbdulSattarEdhi. I miss Edhi saab. RIP kaash woh aaj zinda hotay!
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 23, 2021
اداکارہ نے کہا کہ میں عبدالستار ایدھی صاحب کو بہت زیادہ یاد کررہی ہوں کاش! آج ایدھی صاحب انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے زندہ ہوتے۔
دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں 50 ایمبولینس سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ انسانیت کی خاطر اپنی زندگی وقف کرنے والی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی شدید علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو انتقال کر گئے تھے-