’ارطغرل غازی‘ کے اُردو ورژن کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ

0
83

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اُردو ورژن نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

باغی ٹی وی : پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کو گزشتہ برس اپریل سے اُردو زبان میں ڈب کر کے پاکستان ٹیلیویژن پر نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے-

تاہم اس ڈرامے نے ایک اور اعزاز اپنے ناک کرلیا ہے تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 1 کی پہلی قسط پر 100 ملین ویوز آگئے ہیں۔

ارطغرل غازی‘ کے اُردو ورژن کی پہلی قسط پر 100 ملین ویوز کے بعد اس ڈرامے نے پاکستان میں اپنی مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

پاکستان میں اس سریز کے خوب چرچے رہے نہ صرف ڈرانے کو پاکستان میں سراہا گیا بلکہ ترک اداکاروں کو پاکستان میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب پیار دیا گیا یہ ڈرامہ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا کہ ہر خاص عام اس ڈرامے کے سحر میں مبتلا نظر آیا جن میں شوبز شخصیات ،سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں-

ارطغرل اپنے پلاٹ ، اپنی پروڈکشن اور اداکاری کے اعتبار سے بلاشبہ ایک شاہکار ہے۔ ’ارطغرل‘ ترکی کے خانہ بدوش قبیلے ’قائی‘ کی کہانی ہےقائی قبیلہ ایک جنگجو قبیلہ ہے جو ایک طرف بے رحم موسموں کے نشانے پر ہے اور دوسری جانب منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

Leave a reply