ملٹری ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

0
46

ہرارے: زمبابوے کے دارالحکومت میں فوجی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر اہلکار اور گھر میں موجود ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے نے فوجی ہیلی کاپٹر نے دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی جس کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے بعد ہیلی کاپٹر سے 3 اہلکاروں کی لاشوں کو نکالا گیا جب کہ گھر میں موجود ایک کمسن بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔

زمبابوے عالمی پابندیوں کے باعث اپنی فضائیہ کے لیے نئے ہیلی کاپٹر نہیں خرید سکتا اس لیے پرانے اور بوسیدہ ہیلی کاپٹرز بیڑے کا حصہ ہیں اور ایسے حادثات عام ہیں

Leave a reply