اسلام آباد: بھارت کی تباہی دیکھ کرپاکستان نے بھارت کو باضابطہ مدد کی پیشکش کر دی ,اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پاکستان نے ہمسایہ ملک کو مدد کی باضابطہ پیشکش کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر ہمسایہ ملک کو جذبہ خیر سگالی کے تحت مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔
As a gesture of solidarity with the people of India in the wake of the current wave of #COVID19, Pakistan has officially offered relief & support to #India, including ventilators, Bi PAP, digital X ray machines, PPEs & other related items. We believe in a policy of #HumanityFirst
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 24, 2021
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم سب پہلے انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارتی عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کورونا لہر نے ہمارے خطے کو بری طرح سے متاثر کیا، پاکستانی عوام کی طرف سے بھارت کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
We express our support to the people of India in the wake of the current wave of #COVID19 infections, that has hit our region hard. On behalf of the people of Pakistan, I extend our heartfelt sympathies to the affected families in #India.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 24, 2021
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا اس بات کی ایک بار پھر یاد دہانی کراتا ہے کہ انسانی ایشوز پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہئے، پاکستان اس وباء سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک سے تعاون کے لئے کام کرتا رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت سمیت دنیا بھر کے کورونا متاثرین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
I want to express our solidarity with the people of India as they battle a dangerous wave of COVID-19. Our prayers for a speedy recovery go to all those suffering from the pandemic in our neighbourhood & the world. We must fight this global challenge confronting humanity together
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2021
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کورونا وبا کی خطرناک لہر سے لڑ رہے ہیں، بھارت اور دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں، اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلیے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں، خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو۔
In these difficult times our prayers are with people of #India may God be kind and may these difficult times gets over soon. #coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 24, 2021
واضح رہےکہ پاکستان کے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط میں کورونا سے پیدا ہونے والے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی۔ مسلسل تیسرے روز بھی تین لاکھ سے زائد مریض سامنے آگئے۔ ہسپتالوں میں آکسیجن ختم ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، مزید 2 ہزار 621 لوگ ہلاک ہوگئے۔
بھارت میں کورونا وبا بے قابو، تین روز میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کورونا کا گڑھ بن گیا، روزانہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔ ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث مریض گھروں میں ہی سسک سسک کر دم توڑنے لگے۔