ماسک نہ پہننے پر کتنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ہوا چلان
باغی ٹی وی : لاہور میں بغیرماسک ڈرائیونگ کرنےپرچالان کاسلسلہ جاری ہے . کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1لاکھ77ہزارگاڑیوں، موٹرسائیکلوں کاچالان کیا گیا . پبلک ٹرانسپورٹ میں کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر13مقدمات درج کیے گئے .
50فیصدسےزائدسواریاں بٹھانےاورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1223گاڑیاں بندکیں گئیں،50فیصدسےزائدسواریاں بٹھانےاورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1223گاڑیاں بندکی گئیں، ہدایت کی گئی ہے کہ بغیرماسک شہریوں کوڈرائیونگ لائسنس دفاتراور کاغذات واپسی سنٹرزمیں نہ آنےدیاجائے،
ادھر جہلم میں کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پردرجنوں دکانیں سیل ہو گئیں. اے سی جہلم نےاچانک چھاپےمارکرلاکھوں روپے جرمانےکیے،بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں سختی کردی گئی ہے . لاہور کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔
سمارٹ لاک ڈؤن میں سختی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز کے معاملے میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کے دس مختلف علاقوں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک ہونے والے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے تین مئی تک دس روز کیلئے سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا ہے،
ان علاقوں میں راولپنڈی کی گلستان کالونی، ڈیفنس روڈ، افشاں کالونی، عسکری ii، علامہ اقبال کالونی، چکلالہ سکیم تھری، کوٹھہ کلاں، تخت پڑی کے علاوہ ڈبلیو 8اور ڈبلیو 6 ٹیکسلا کینٹ اور گوجر خان کے علاقے چنگا بنگیال و بگوال کونتریلہ شامل ہیں