کینیڈا کے بعد ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں

0
90

تہران : کینیڈا کے بعد ایران نے پاکستان اوربھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں ،اطلاعات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث ایران نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں ۔

ذرائع کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ ایران کی وزارت صحت کی تجویز پر کیا گیا ، جس کے تحت پاکستان اوربھارت سے پروازوں کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی ، کیوں کہ بھارت میں پائے جانے والا کورونا وائرس برطانیہ میں پھیلے وائرس سے مختلف ہے اور اس سے ایران کے لئے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی تھی ، اس پابندی کے حوالے سے ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی ،

انہیں‌ خدشات کے پیش نظر کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے ، پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔

Leave a reply