لاہور:انسانیت کی بقاکےلیےصوفیہ مرزاکی کامیاب سفارتکاری،بھارتی گلوکارہ ریکھاجی کادعاوں بھراجواب:محبتوں کا نیاسلسلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے بھارت میں کرونا سے ہونے والی تباہی پردرد بھرے پیغام نے بھارتیوں پر بہت زیادہ اثرکیا ہے
Thank you Beloved Sophia ❤️🤗
— rekha bhardwaj (@rekha_bhardwaj) April 25, 2021
صوفیہ مرزا کے محبتوں اوردعاوں سے لبریزپیغام کوبالی ووڈ میں بہت سراہا گیا ہے ،ویسے توبہت سے لوگوں کی طرف اپنے اپنے اندازسے اس دردبھرے پیغام پرشکریے کے ساتھ اچھے پیغام وصول ہوئے مگرصوفیہ مرزا کومعروف بھارتی گلوکارہ ریکھابھردواج نے اپنے مخصوص انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانیت کے لیے تڑپ کوبہت سراہا ہے
ریکھا بھردواج صوفیہ مرزا کی طرف سے درد بھرے پیغام پربڑی گرمجوشی کے ساتھ جواب دیا گیا ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے ان جزبات ، دعاوں اورخیرخواہی کے جزبے کی بہت زیادہ مشکورہیں
ریکھا بھردواج خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ صوفیہ مرزا کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اورصوفیہ مرزا کی انسانیت کے بقا کے لیے اس سفارتکاری کو بہت پسند کرتی ہیں
ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کوکرونا کی تباہ کاریوں نے ختم کرکے قریب کردیا ،اورپھرصوفیہ مرزا نے فاصلے اوربھی کم کردیئے اوردونوں ملکوں کی عوام کوایک دوسرے کے قریب کردیا ہے ، ریکھا بھردواج کہتی ہیں کہ وہ امید کرتی ہیں کہ محبتوں اورقربتوں کا یہ سفرجاری رہنا چاہیے اورانسانیت کی بھلائی کے لیے کوششوں کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے
May Allah keep u all away from #covid ameen lots of love 💕🤗 https://t.co/73PPlC6tHL
— Sophia Mirza (@IamSophiaMirza) April 25, 2021
صوفیہ مرزا نے بھی ریکھا بھردواج کو دعاوں سے مزین جواب دیتے ہوئے ریکھا سب تمام بھارتیوں کی جان ومال کی حفاظت کی دعا کی اورکرونا وباسے محفوظ رہنے کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہارکیا
یاد رہےکہ کل پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صوفیہ مرزا نے بھارت میں کرونا سے پھیلنے والی تباہی پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ہویا بھارت کہیں بھی انسانیت کوایسے تڑپتےہوئے نہیں دیکھ سکتیں،
صوفیہ مرزا کا یہ بھی کہنا ہےکہ اب وقت ہےآگیا ہےکہ نفرتوں اوردشمنیوں کو بالائے طاق رکھ کرانسانیت کی بقاکے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا ، صوفیہ مرزا کے اس پیغام کے بعد بھارت کے معروف اداکاروں کی طرف سے خیرسگالی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں ریکھا بھردواج نے پہل کردکھائی ہے
یاد رہے کہ ریکھا ایک مشہور گلوکارہ اور وشال بھاردواج کی بیوی ہیں جوکہ مشہور فلم حیدر ، اومکارہ کے ہدایتکار ہیں