بھیر بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری سماجی کارکن
مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی دعوت اور تبلیغ پر 21 سالہ مسیح وقار اکرم اور 20 سالہ مسیح حرا زاہد پرویز نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد ابوالحسن شاہ الازہری وائس پرنسپل دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔قبول اسلام کی یہ نشست دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں منعقد ہوئی جہاں نومسلم نوجوانوں کو ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازہری اور حافظ اعجاز احمد چشتی نے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ کیا اور انہیں حقوقِ اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری کے متعلق خاص تاکید کرتے ہوئے ان کی استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔واضح رہے کہ تین سال قبل اسی خاندان کے ایک نوجوان واجد سہیل نے بھی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا

بھیر بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری سماجی کارکن
Shares: