کورونا بے قابو ہونے لگا، این سی ‏اوسی کے اجلاس میں بڑے شہروں کے لاک ڈاؤن کی تجویز آگئی

0
41

این سی ‏اوسی کے اجلاس میں بڑے شہروں کے لاک ڈاؤن کی تجویز آگئی

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی ‏اوسی کا اجلاس ہوا جس میں بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‏وبامیں اضافہ مخصوص شہروں میں طبی سہولیات کی کمی کاباعث بن رہا، لاک ڈاؤن سےمتعلق ‏حتمی فیصلہ فریقین کی مشاورت کےبعدلیاجائےگا۔
اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران تجویز کردہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش جبکہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

این سی او سی نے کیمبرج امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار پر بھی نظر ثانی کی اور کہا کہ امتحانات وزارت تعلیم کے فیصلے کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں، ایک امتحانی مرکز میں پچاس سے زیادہ امیدوار نہ بٹھائے جائیں۔ وزارت تعلیم کیمرج امتحانات منعقد کرواتے ہوئے تمام تر حفاظتی تدابیر کے عملدرامد کو یقینی بنائے.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 40 سے 50سال والےافراد کی رجسٹریشن کا کل سےآغاز ہو گا جب کہ ‏‏60 سال سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کافیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام نے اجلاس میں طبی شعبہ کو سہولیات اور آکسیجن کی مستقل فراہمی پر تفصیلی بریفنگ ‏دیتے ہوئے بتایا کہ آکسیجن کی فراہمی کو مسلسل نگرانی سےیقینی بنایا جا رہا ہے، آکسیجن گیس ‏صورتحال کےباعث صنعتی شعبہ دباؤ کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیشِ نظر این سی او سی نے عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے ‏تعطیلات دینے کی تجویز دی ہے، این سی او سی نے عید سے دو روز قبل سے تعطیلات دینے کی ‏تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے عید الفطر کے موقع پر نقل و حمل روکنے کی بھی تجویز ‏دی ہے اور عید الفطر پر شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید الفطر پر سیاحتی مقامات بند رکھنے بھی ‏تجویز دی گئی ہے، سیاحتی مقامات کی بندش سے شہریوں کی نقل و حمل محدود ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے متعلق سفارشات، متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں، ‏تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Leave a reply