کرکٹ ٹیم میں سینئرز کی واپسی ، انضمام الحق بھی میدان میں آگئے
باغی ٹی وی : پاکستان کرکت ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سینئر ز کھلاڑیوں کو موقع دینے کا وقت آگیا ہے . ایسا نہیں ہے کہ ہم ان کو فراموش کیے رکھیں ، سابق کپتان نے سینئرز کی کھل کر حمایت کی ہے .
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہے تو ان کو موقع دینے میں کوئی حرج نہیں، ہمیں سلیکشن معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایسے کھلاڑی موجود نہیں جو ٹیم میں آکر پرفارم نہ کرسکیں،ان کو زیر غور لانا چاہیے خواہ وہ سینئرز ہی کیوں نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انڈر 19 ٹیم نہیں ہے . سینئرز کو موقع دینے میں کوئی حرج نہیں ہے . پاکستان کے لیے جو بھی اچھا ہو اس کو زیر غور لانا چاہیے . انہوںنے جنوبی آفریقہ اور زمبابوے سے سیریز جتینے پر مبارکباد بھی دی .
ادھر پاکستان کے فاسٹ باؤلر وھاب ریاضنے اپنی ٹیم سے بے دخلی پر بڑے انداز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ٹیم میں نیا اور تجربہ کار ٹیلنٹ ہوناضروری ہے . پاکستان کرکٹ کی اس وقت باؤلنگ لائن نا تجربہ کار باولرز پر مشتمل ہے .جب کہ کسی ٹیم کی طاقت اس میں ہوتی ہے کہ دونوں قسم کا مزاج ہو جس میں پرانے تجربہ کار کھلاڑی بھی ہوں اور نئے ٹیلنٹ کو بھی ساتھ رکھا جائے .
ان کا کہنا تھا میں صرف ایک ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہوں .اور طریق کار کا ناقدتھا اس لیے سلیکٹرز کی پسندیدہ لسٹ میں شامل نہیں ہو سکا. صرف ایک اننگز کی وجہ سے مجھے باہر کیا گیا جبکہ اس سے پہلے میری پرفارمنس ٹھیک تھی








