بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر امریکی صدر سے مدد کی درخواست کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل ٹوٹا ہوا ہے، بھارت کورونا سے متاثر ہے اور امریکا نے ضرورت سے زیادہ 550 ملین ویکسین کا آرڈر دیا ہے-
My heart breaks. India is suffering from COVID19 & the US has ordered 550M more vaccines than needed @POTUS @WHCOS @SecBlinken @JakeSullivan46 Thx for sharing AstraZeneca worldwide, but the situation in my country is critical. Will you urgently share vaccines w/ India? #vaxlive
— PRIYANKA (@priyankachopra) April 26, 2021
انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ایسٹرازینیکا کو دنیا بھر میں دینے پر شکر گزار ہوں لیکن اس وقت بھارت میں صورتحال تشویش ناک ہے لہذا کیا امریکا جلد سے جلد بھارت کو ویکسین دے گا۔
پریانکا کی جانب سے امریکی صدر سے درخواست کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے بہت دیر کردی، انہیں بہت پہلے بھارت میں کورونا کی صورتحال پر ردعمل دینا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے اور مسلسل کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد بھارت میں آکسیجن اور دیگر علاج کے سامان کی بھی شدید کمی ہوگئی ہے۔