نیب نے دیا عدالت میں سلیم مانڈوی والا کو بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ہوئی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی نیب نے سلیم مانڈوی والا کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا سلیم مانڈوی والا کے وکیل شاہ خاور کی عدم موجودگی کے باعث سماعت میں وقفہ ہوا جج محمد بشیر نے کہا کہ شاہ خاور آ جائیں پھر سماعت آگے بڑھاتے ہیں، بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی،نیب نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی

نیب نے ملزمان اعجاز ہارون، عبد الغنی مجیدکی بریت کی درخواستوں کی بھی مخالفت کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ احتساب عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرے،نیب نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی مستقل استثنیٰ کی درخواست کی بھی مخالفت کر دی،اور کہا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کرے،احتساب عدالت نے سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں، خارج کیا جائے، فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

Shares: