ہمارے حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیداد لی جہاں ان کے وزیراعظم بھی نہیں لے سکتے،وزیراعظم

0
82

ہمارے حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیداد لی جہاں ان کے وزیراعظم بھی نہیں لے سکتے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے دورہ کوئٹہ کے دوران شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال،وفاقی وزیرمراد سعید وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کا آغاز بلوچستان سے کیا، بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی، سڑکوں کے جال سے کسانوں اور تاجروں کو منڈیوں تک رسائی ہوگی،وزیراعظم نے 3 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا،مغربی روٹ خواب تھا جسے حقیقت بنادیا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا،ہم نے بلوچستان کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے،پندرہ سالوں میں بلوچستان میں چند سو کلو میٹر سڑکیں بنیں، ہمارے ڈھائی سالوں میں 33 سو کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور کام بھی شروع ہو گیا، بلوچستان سے کراچی کی ’خونی سڑک‘ پر خود ڈرائیو کیا ہوا ہے ،چمن،کوئٹہ اور کراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے،میں نے اس پر سفر کیا ہوا ہے،اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو دنیا کیلئے کچھ کرتا ہے،کامیابی اور عزت اللہ کی طرف سے ملتی ہے دنیا ان لوگوں کو یاد کرتی ہے جو انسانیت کیلئے کچھ کرکے جاتے ہیں،دہشتگردی کے باعث خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکار شہید ہو رہے تھے ،لاہورمیں ہسپتال بنانے پر لوگوں نے گنگارام کی تعریف کی،ہم نے خیبر پختونخوامیں غربت میں کمی کی،آج بنگلہ دیش پاکستان سے آگے نکل گیا ہے،چھوٹا سا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے، ہمارے حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیداد لی جہاں ان کے وزیراعظم بھی نہیں لے سکتے،ماضی کی حکومتوں کا مائنڈ سیٹ ہی نہیں تھا کہ بلوچستان کیلئے کچھ کرنا ہے پاکستان تب ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ ترقی کریگا،چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے،

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت سے زیادہ کام کررہے ہیں لیکن چرچہ نہیں ہے،چرچہ نہ ہوتولوگ سمجھتے ہیں کہ شاید کام ہی نہیں ہورہا،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، تحریک انصاف کی حکومت نےماضی کی نسبت زیادہ کام کیے، نصیرآباد سے کوئٹہ کومنسلک کرنے کیلئے شاہراہ بنانا بہت ضروری ہے،

Leave a reply