مزید دیکھیں

مقبول

فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے...

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کا رات گئے ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے ملاقات

گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار: عبد الرحمن جٹ)اسسٹنٹ...

حسینہ واجد کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست

بنگلہ دیشی پولیس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد...

اک آواز…پرسکون کرنے کی طاقت،تحریر:نورفاطمہ

زندگی کی بھاگ دوڑ میں ہم میں سے ہر...

جرمنی کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان پر، قریشی سے ملاقات

جرمنی کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان پر، قریشی سے ملاقات

جرمنی کے وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا دونوں وزرائے خارجہ کے مابین وزارتِ خارجہ میں ملاقات ہوئی اس ملاقات میں کرونا وبائی چیلنج ، دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال ،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا. مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برلن میں جب میری جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ ملاقات ہوئی تو دو طرفہ تعلقات پر ہمارے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہواجرمن وزیر خارجہ نے افغانستان جانے سے پہلے ضروری سمجھا کہ وہ پاکستان کا نکتہ ء نظر کو جان لیں ہم نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے افواج کے انخلاء کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

خدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا اور تعمیر و ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا ہم افغان قیادت میں، افغانوں کو قابل قبول جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے دیرپا اور مستقل سیاسی حل کے خواہشمند ہیں پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا

وزیر خارجہ نے کرونا وبائی صورتحال کے دوران جرمن ہم منصب کے دورہ ء پاکستان کو سراہا وزیر خارجہ نے پاکستان کو کرونا ویکسین کی اضافی ڈوزز بھجوانے پر جرمن وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan