اسلام آباد: مریم نوازفارغ ہوگئیں: اب شہبازشریف کی باری ہے :مولانا فضل الرحمن نے بڑی خبردے دی ،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ کی قیادت مریم نواز نہیں بلکہ شہبازشریف کریںگے
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نشینل پارٹی کے پی ڈی ایم سے استعفے منظور نہیں کیے گئے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے،
ساتھ ہی مولانا فضل الرحمن نے اپنی غلطی کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ہماری شرط پر سوچ بچار کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، اے این پی اور پی پی پی دونوں کے لیے اتحاد میں شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھی باپ سے ووٹ لینے پر پیپلزپارٹی سے ناراض ہے،
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اے این پی کی قیادت کو کسی دباﺅ کی وجہ سے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرنا پڑا، اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس آ کرہمارا موقف تسلیم کر لےتو ہم سینیٹ میں ان کے اپوزیشن لیڈر کو بھی تسلیم کر سکتے ہیں۔