شامی فوج کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں فضائی حملے، 10 شہری ہلاک
دمشق : شامی مسلمانوں پر اسد حکومت کے مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونے لگے ، تازہ واقعہ میں شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں اسدی فوج کے فضائی حملوں میں12 شہری ہلاک اور 76 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادلب میں واقع قصبے الریحہ پر بمباری کی ہے جس سے دو بچوں سمیت نو شہری مارے گئے ہیں اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔
روپورٹ کے مطابق شامی طیاروں نے الریحہ میں دو اقامتی عمارتوں کو فضائی بمباری کو نشانہ بنایا ہے۔ اس قصبے پر اس ہفتے میں شامی فوج کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ گذشتہ بدھ کو ایک اور فضائی حملے میں10 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
شامی فوج نے آج پھر ادلب کے دوسرے علاقوں میں بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادی روس نے اپریل کے آخر سے ادلب اور اس کے پڑوس میں واقع صوبوں حلب، حماہ اور اللذاقیہ میں باغی گروپوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے تیز کر رکھے ہیں۔ رصد گاہ کے مطابق شام اور روس کے ان فضائی حملوں میں 740 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔