کرونا کا شکار مودی میڈیا کا صحافی مرنے سے پہلے رو رو کر پیغام دیا جس نے سب کو ہلا کر رکھا دیا
باغی ٹی وی : بھارت کے میڈیا کی اہم شخصیت اور گودی میڈیا کے صحافی جانے والے آج تک کے اینکر روہت سردانا نے اپنی زندگی کا آخری پیغام دے کر دنیا کو مودی سرکار کی حقیقت بتاکر ہلا کر رکھ دیا .
اینکر روہت سردانا جو کرونا کا شکار تھے اور اپنی زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے آخری سانسیں لے رہے تھے انہوں نے ایک دردناک پیغام دیتے ہوئے مودی سرکار کی حکومت اور کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے .
اینکر نے آہوں اور سسکیوں سے روتے ہوئے کہا ہے کہ اب لگتا ہے کہ بھارت نرگ یعنی دوزخ بن چکا ہے . مودی جو کہ بڑے بڑے دعوے کرتا تھا . ان کی جھوٹے دعوے اب سب کے سامنے ہیں. اب لگتا ہے کہ اس دیش میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیںہے . کوئی نظام نہیںہے. ہم کو وبا اور بیماری کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے .
کیا یہاں انسان نہیں بستے اور ان کی کوئی بھی حقیقت ہے جن کو سڑک اور چوراہے پر مرنے کے لیے کیڑے مکوڑوں کی طرح چھوڑ دیا گیا ہے.
The aaj tak anchor Rohit Sardana- LAST COMMENTS. Before his death due to Corona…… PRICELESS pic.twitter.com/ww6xQNj12h
— Manoj Kumar Yadav (@ManojKu89057816) May 2, 2021
بھارتی اینکر نے رو رو کر کہا ہے . جس حال میں اب ہم گزر رہے ہیں . ہم سے کوئی کسی غائبی طاقت کے انتظار میںہے . ان کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے پچھلے چالیس پنتالیس سال میں بلک بلک کر روتے نہیں . دیکھا . ڈاکٹر وں سامنے جب مریض بنا آکسیجن کے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرتا ہے تو ان کو اپنے پروفیشن سے نفرت ہو رہی ہے . بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ یقین مانیے جس طرح ان ڈاکٹروں کا حال ہے وہ ایک سال بعد ایسی نفسیاتی بیماریوں میں چلے جائیں گے کہ جس کا ہم اندازہ بھی نہیں کر سکتے ہیں.
مودی کے لیے ہندوتوا کا راگ الاپنے والے صحافی نے آخر رو رو کر کہا کہ خدا کے لیے مسجد مندر کے جھگڑے سے نکل کر انسانوں کا سوچیں ، ان کے لیے اچھے ہسپتال کا سوچین ، طبی سہولیات کا سوچیں . ملک میں جتنے بھی مندر ہیں ان کی جگہ ہسپتال بنا دیجیے یا ان کی آمدنی سے ایک ہسپتال جوڑ دیں کہ وہ سو بیڈ کا ہسپتال چلائے گا تو رہ سکتے گا.
روہت سردانا نے آخر میں رو کر کہا نہ جانے میں نہ رہوں یہ میرے ساتھ جو ڈاکٹر ہیں وہ نہ رہیں لیکن ہماری آنے والے نسلوں کے لیے سوچ لیں . ایسا نہ ہو کہ وہ بھی ہماری طرح رو رو کر اور ایڑیاں ایڑیاں رگڑ رگڑ مر جائیں