پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب انشاءاللہ انکی باری ہے۔ مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتاً رکھوا دیا ہے۔
اب انشاءاللہ انکی باری ہے۔ مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتاً رکھوا دیا ہے۔ جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ https://t.co/pYBbttkBBy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ مریم نواز کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا مریم نواز کو اپنی گرفتاری کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جو انہوں نے یہ پیغام لکھا ہے،