ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 حافظ آباد نے 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے طور پر منایا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 حافظ آباد انجینئر کامران رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سنٹرل اسٹیشن پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 حافظ آباد کے زیر اہتمام 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے منایا گیا
ڈی ای او ریسکیو انجینئر کامران رشید نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کی اگر ہم ہر گھر اور عمارت میں فائر سیفٹی آلات نصب کریں اور ساتھ ہی موک ایکسر سائزز اور تربیتی کورسز میں حصہ لیں تو آگ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 حافظ آباد نے گزشتہ سال آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ہمراہ کئی ملین سے زائد کا مالی نقصان ہونے سے بچایا ڈی ای او ریسکیو انجینئر کامران رشید نے مزید کہا کہ 4 مئی کا دن اُن عظیم لوگوں (فائر فائٹرز) کی یاد میں منایا جاتا ہے
جو ہمارے جان و مال کے تحفظ کے لئے ظالم آگ سے لڑتے ہیں اور اپنی جان تک کو قربان کر دیتے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اس عالمی دن کے موقع پر عہد کیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 حافظ آباد آفس میں شہداء کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔