اسرائیلی فوج نے مزید فلسطینی شہید کردیے ، شیخ جراح کا علاقہ میدان جنگ بن گیا
باغی ٹی وی : اسرائیل کے فلسطینیوںکے ساتھ مظالم کا سلسلہ جاری ہے . اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا . جس کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی
فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا جاں بحق ہو گیا جس کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرئیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے بعد مزید فلسطینی زخمی ہوگئے .
پچھلے دنوں سے الشیخ جراح کا علاقہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی کا گڑھ بنا ہوا ہے . اسرائیلی فوج یہاںسے فوج کو باہر نکالنا چاہتی ہے . فلسطینی اپنے آبائی علاقے کو چھوڑ نے پر تیا ر نہیں ہے .
ادھر نابلس میںبھی ایک سولہ سالہ لڑکے کو فائرنگ کر کے اسرئیلی فوج نے شہید کردیا ہے . جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ عام ہے .
فلسطینی اسرائیلی عدالت کے ایک حکم کے بعد شیخ جرح کے پڑوس میں لوگوں کی جبری بے گھر ہونے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مشرقی یروشلم میں اسرائیلی ضلعی عدالت نے مئی میں اسرائیلی آباد کاروں کے حق میں چھ فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے خالی کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ اسی عدالت نے فیصلہ دیا کہ شیخ جرح کے مزید سات خاندانوں کو یکم اگست تک اپنے گھر چھوڑنا ہے۔
فلسطینیوں کو خوف ہے کہ یہ اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے شیخ جرح کے پڑوس میں فلسطینیوں کے مکانات کا کنٹرول سنبھالنے کی ایک جاری کوشش کا حصہ ہے۔
فلسطینوں پر اسرائیلی افواج نے تشدد اور ظلم کے شرمناک سلسلے شروع کردیے








