بھارتی افواج نے اشرف صحرائی کو قتل کیا ، مظاہرین سراپا احتجاج

0
129

اسلام آباد تحریک حریت جموں کشمیر کا وزرات خارجہ کے باہر احتجاج،عوام کی ایک کثیر تعداد وزرات خارجہ کے دفتر کے باہر موجود ہے ، مظاہرین نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں،

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حریت رہنما محمد اشرف صحرائی بیمار تھے پھر بھی بھارتی افواج نے ان کو گرفتار کیا،حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی شہادت ایک حراستی قتل ہے،عالمی ادارے محمد اشرف صحرائی کے قتل کی تحقیقات کروائیں،پچھلے سال حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے بیٹے کو بھارتی افواج نے قتل کیا تھا

حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو بھارتی افواج نے قید میں رکھا اور ان کا قتل کیا،مظاہرین کا کشمیروں کے حق میں نعرے بازی،اشرف صحرائی دو سال سے کورٹ بلوال جیل میں قید تھے،بھارتی قید میں شہید حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت پر مظاہرین کا بھارت خلاف نعرے بازی ،بھارتی جیل میں طبی صحولیات میسر نہ ہونے کے بائث اشرف صحرائی کا انتقال ہوا ،

جیل میں طبعیت شدید خراب ہونے پر بھارتی فوج نے ایک روز پہلے ہسپتال منتقل کیا تھا ، کشمیریوں کا جنوں آج بھی آزادی کے لئے زندہ ہے ، اشرف صحرائی کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آئے روز کشمیروں کا قتل کیا جا رہا ہے،

Leave a reply