قصور ضلعی انتظامیہ کے افسران کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر جاری حکومتی احکامات پر عملد رآمد کروانے کیلئے متحرک۔
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7پرائیویٹ سکول و اکیڈمیوں کو سیل کر دیا گیا۔

نجی سکولوں و اکیڈمیز کے خلاف کاروائی اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو نے کی۔
ضلع بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود تدریس کا عمل جاری تھا۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

سکولز اور اکیڈمیز میں طلباء و طالبات سمیت اساتذہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آسیہ گُل

عوام الناس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ڈپٹی کمشنر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ آسیہ گُل

Shares: