نئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے آتے ہی نوجوانوں کو 5،5 کروڑروپے دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے آتے ہی نوجوانوں کو 5،5 کروڑروپے دینے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کوبڑے پیمانے پرقرض دینے کے حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی طرف سے ڈیزائن کردہ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے لیے 4 مختلف کیٹیگریز طے کی گئیں۔

پہلی کیٹیگری 1 سے 5 لاکھ روپے تک ہو گی جس میں مائیکرو فنانسنگ کی جائیگی اور گاؤں، دیہات اور یونین کونسلز کی سطح پر رقم کی تقسیم ہوگی۔

دوسری کیٹیگری میں رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی۔ 20 لاکھ روپے کی رقم بغیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

تیسری کیٹیگری میں رقم کی حد 20 لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک ہوگی،

جبکہ چوتھی کیٹیگری میں 5 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 15 جون تک وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی سے تبدیلیوں کی منظوری لی جائے گی، رقم اسی سال سے بجٹ میں مختص کردی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں میں کم از کم 100 ارب روپے کی رقم فوری تقسیم کی جائے گی

Comments are closed.